جمعیت علماء پاکستان کے چھ گروپوں نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی قیادت میں متحد ہونے کا اعلان کر دیا ،جے یو پی( نورانی) کے پلیٹ فارم سے اس ملک میں نظام مصطفیﷺ کے انقلاب کے لئے بھر پور جدو جہد کریں گے ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،پیر سید محفوظ شاہ مشہدی، سید معصوم حسین شاہ نقوی، غلام شبیر قادری سمیت دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 27 فروری 2014 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) جمعیت علماء پاکستان کے چھ گروپوں نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی قیادت میں متحد ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جے یو پی( نورانی) کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابو الخیرمحمد زبیرکی قیادت میں جے یو پی (نورانی) کے پلیٹ فارم سے مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کی جد جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس بات کا اعلان انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،جے یو پی (سواداعظم )کے صدرپیر سید محفوظ شاہ مشہدی،جے یو پی( نیازی گروپ) کے صدر سید معصوم حسین شاہ نقوی،متحدہ جے یو پی کے سربراہ غلام شبیر قادری،جے یو پی( نفاذ شریعت) کے صدر صاحبزادہ سیدمصطفی اشرف رضوی اور جے یو پی (محمود شاہ گجراتی) کے صدر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اپنے تمام گرو پوں کو ختم کرکے جمعیت علماء پاکستان( نورانی) کے پلیٹ فارم پر متحدہونے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سخت خطرات میں گھرا ہوا ہے اس کی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔اہلسنت والجماعت نے ملک بنایا تھاوہ اب متحد ہو کر اس کو بچانے کے لئے نکل آئے ہیں اورجے یو پی( نورانی) کے پلیٹ فارم سے اس ملک میں نظام مصطفیﷺ کے انقلاب کے لئے بھر پور جدو جہد کریں گے۔اس موقع پراعلان کیا گیا کہ جے یو پی( نورانی) کی سپریم کونسل کے چیئر مین پیر سید معصوم شاہ نقوی،صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر،سینئر نائب صدر صاحبزادہ پیر ناصر جمیل ہاشمی،جنرل سیکرٹری پیر سیدمحمد محفوظ شاہ مشہدی اور نائب صدغلام شبیر قادری ہو ں گے۔

پریس کانفرنس میں تمام جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ،محمد خان لغاری ،مخدوم سید نفیس الحسن شاہ بخاری،پیر اختر رسول قادری،مفتی صفدر علی قادری،صاحبزادہ محمد اکرم شاہ،سید واجد شاہ،پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری،پیر سید محی الدین محبوب کاظمی،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ ،محمد نورالمصطفیٰ نورانی، اور جے پو پی اقلیتی ونگ کے سربراہ سردار جنم سنگ بھی مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :