شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائیوں کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ جاری ،بنوں میں کرائے کے مکانات کم پڑ گئے ،نقل مکانی کرنے والوں نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لئے،آئندہ ماہ جماعت نہم اور دہم کے امتحانات دینے والے طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 27 فروری 2014 18:57

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائیوں کے باعث نقل مکانی ..

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے،بنوں میں کرائے کے مکانات کم پڑ گئے جسکے بعد نقل مکانی کرنے والوں نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے مقامی لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی جاری ہے ، زیادہ تر لوگ بنوں پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں آئی ڈی پیز کی آمد کی وجہ سے بنوں میں کرائے کے مکانات کم پڑ گئے ہیں۔ مکانات نہ ملنے کی وجہ سے بیشتر خاندان ڈی آئی خان روڈ پر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ نقل مکانی کرنے والوں میں طلبا ء بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ جماعت نہم اور دہم کے امتحانات ہونے والے ہیں اور متبادل انتظام نہ ہونے کی صورت میں ان کے امتحانات سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے تاحال کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :