وزیر اعلیٰ کا ”پنجاب خدمت کارڈ“ کے اجراء کا فیصلہ خوش آئند ہے،انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائیگی‘ حنا پرویز بٹ

جمعرات 27 فروری 2014 14:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء و رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا پنجاب خدمت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ خوش آئند ہے، خدمت کارڈ کے ذریعے صوبے کے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، خدمت کارڈ کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت صحت اور تعلیم کے لئے بھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور انتہائی کم وسیلہ طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پنجاب خدمت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب ترین خاندانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہرممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب خدمت کارڈ جاری کرنے کا پروگرام ایک انتہائی اہم اور فلاحی منصوبہ ہے جس کے ذریعے کم وسیلہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :