پاکستان پر لمبے عرصے تک حکمرانی کرنیوالوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ‘ یاسر گیلانی

جمعرات 27 فروری 2014 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پر لمبے عرصے تک حکمرانی کرنے والوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روایتی سیاست دانوں سے نجات دلانا ہوگی۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو مضبوط کرنے کی بجائے اپنے آپ کو مضبوط کیا ہے۔ پوری دنیا میں ان کے اثاثے موجود ہیں پاکستان اور عوام کی کسی کو فکر نہیں، حکمران ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر کارفرماں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :