ڈہرکی ،زہریلاکھانا کھانے سے چار بچے جاں بحق

بدھ 26 فروری 2014 22:23

ڈہر کی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء)سندھ کے علاقے ڈہرکی میں زہریلاکھانا کھانے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ڈہرکی کے قریب گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار بچے صبح ناشتے کے بعد گھر سے کھیلنے نکلے تھے لیکن دوپہر کے وقت اچانک بیہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

بچوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان تھیں۔ بچوں کی موت کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے اور والدین غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔