اے پی سی میں تمام جماعتوں نے مذاکرات پر اتفاق کیا تھا، آپریشن پر اتفاق رائے موجود نہیں‘مولانا فضل الرحمن،قومی سلامتی پالیسی کا جائزہ لینے اور پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے سے بات کرونگا‘ سربراہ جے یو آئی (ف)

بدھ 26 فروری 2014 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں تمام جماعتوں نے مذاکرات پر اتفاق کیا تھا، آپریشن پر اتفاق رائے موجود نہیں،ہم آج بھی مذاکرات کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا جائزہ لینے اور پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے سے بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کے فیصلوں کواہمیت دی جانی چاہیے۔ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے مذاکرات پر اتفاق کیا تھا جبکہ آپریشن پر اتفاق رائے موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :