فوج آئین کے اندر رہ کر پاکستان کے مسائل کو حل کرے گی،عسکری حکام،حکومت جو بھی فیصلہ کریگی ،احکامات پر عمل درآمد کویقینی بنائیں گے،مذاکرات پر اعتراض نہیں،سینئر فوجی افسرکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 فروری 2014 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) عسکری حکام نے کہاہے کہ فوج 100فیصد اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہم آئین کے اندر رہ کر پاکستان کے مسائل کو حل کریں گے، حکومت کہے گی آپریشن کرنا ہے تو ہم تیارہیں اگر حکومت کہے گی مذاکرات کرنے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے،بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاک فوج کے ایک سینئر افسرنے کہاکہ ہمیں جو حکومت کہے گی ہم ان احکامات پر عمل درآمد کویقینی بنائیں گے،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ہمیں کہے گی کہ آپریشن کرنا ہے تو ہم آپریشن کریں گے اگر حکومت کہے گی مذاکرات کرنے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراضات نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ایک مرتبہ جو بھی فیصلہ ہوجائیگا پھر ساری قوم کو اس پر اتفاق کرنا ہوگا اس پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔