چمن،عدالت نے صوبائی وزیر نصراللہ زیرے کی درخواست قبل از گرفتاری منسوخ کردی

بدھ 26 فروری 2014 22:22

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء)چمن ایڈیشنل سیشن کی عدالت نے صوبائی وزیر نصراللہ زیرے کی درخواست قبل از گرفتاری منسوخ کردی صوبائی وزیر نصراللہ زیرے کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے ایڈیشنل سیشن کی عدالت نے صوبائی وزیر نصراللہ زیرے کی درخواست قبل از گرفتاری منسوخ کردی جس کے بعد صوبائی وزیر نصراللہ زیرے کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نصراللہ زیرے کا تعلق پشتونخواملی عوامی پارٹی سے ہے اور ان کے خلاف زمینی الیکشن میں ایک شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ نمبر56/2013جرم 302, 324درج ہے ۔ملزما ن صوبائی وزیر نصر اللہ زیرے ، ملک فرید خان پیر علیزئی، عبدالکریم نے ایڈیشنل سیشن جج چمن میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جس کو جج محمد علی مبین نے خارج کی کیس کی پیروی کونسل استغاثہ امجد خان ایڈوکیٹ جبکہ کونسل ملزمان بیرسٹر امان اللہ نے کی ۔