سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ کو پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا

بدھ 26 فروری 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ کو اتفاق رائے کے ساتھ اس پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں خواتین کے رتبہ کیلئے بنایا گیا قومی کمیشن کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں محترمہ تہمینہ دولتانہ کو بطور چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔کمیٹی اور کمیشن کے اجلاسوں میں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے بھی تھوڑی دیر کیلئے شرکت کی۔ قائد ایوان نے چیئرمین اور چیئرپرسن کے انتخاب کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے منتخب چیئرمین، چیئرپرسن اور ارکان کو اتفاق رائے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :