فوج کے ٹیک اوور سے متعلق بیان پر الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

بدھ 26 فروری 2014 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف نے فوج کے ٹیک اوور سے متعلق بیان پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کا ہر شہری پاکستان میں جمہوریت کا حامی ہے، اس سلسلے میں کوئی غیر ملکی اپنی سوچ مسلط نہیں کرا سکتا۔

قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین گزشتہ روز مسلح افواج کے ٹیک اوور سے متعلق اپنا بیان واپس لیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت اور فوج دہشت گردوں کے خلاف ایک پیج پرنہیں آتے توپھروہ فوج سے کہیں گے کہ وہ ریاست کوبچانے کے لئے آگے بڑھیں اورٹیک اوورکرلے۔