کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاری مالیت میں1ارب64کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس59.11پوائنٹس کمی سے 25500.50پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 26 فروری 2014 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 25500کی نفسیاتی حدپر برقرار رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب64کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت22.34فیصد کم جبکہ65.44فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴکے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25489پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،انشورنس اور ٹیلی کامر سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25600کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔

(جاری ہے)

تاہم ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس59.11پوائنٹس کمی سے 25500.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے120کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ250کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 64کروڑ 50لاکھ 45ہزار169روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر62کھرب23ارب 87کروڑ98لاکھ 23ہزار 596روپے ہوگئی ۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں17کروڑ 60لاکھ 4ہزار 750شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں5کروڑ65لاکھ 72 ہزار70شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت443.45روپے اضافے 9312.45روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 34.60روپے اضافے 726.60وپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 259.12روپے کمی سے 7300.00روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت239.70روپے کمی سے 4554.30روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کوبینک آف پنجاب کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں1کروڑ98لاکھ 97ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 8پیسے کمی سے45پیسے اور آدم جی انشورنس کی سرگرمیاں1کروڑ92ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 24پیسے اضافے سے41.91 روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 49.45پوائنٹس کمی 18596.31پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس113.78پوائنٹس کمی سے42388.30جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس4.01.72پوائنٹس کمی 19095.95پوائنٹس پر بند ہوا ۔