ایشیا ء کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ‘ نجم سیٹھی،کھلاڑی سری لنکا کے خلاف میچ سے سبق سیکھیں گے ،پاک بھارت مقابلہ جاندار ہو گا‘ چیئرمین پی سی بی

بدھ 26 فروری 2014 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا ء کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ ایک قسم کا وارم اپ تھا، کھلاڑی سری لنکا کے خلاف میچ سے سبق سیکھیں گے اور امید ہے کہ کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں گے ،پاک بھارت مقابلہ جاندار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی کتاب میلے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے کہا کہ لوگ مہنگائی کے باعث کتابوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں ، پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ تو دے دیئے مگر دیکھتے ہیں اس سے کتب بینی کا شوق بڑھتا ہے کہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہمیں پر امید ہوں کہ ہماری ٹیم ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچے گی ۔ لڑکوں نے کافی محنت کی ہے اور وہ سری لنگا کے خلاف میچ سے سبق سیکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جان دار مقابلہ ہو گا اور مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں گے اور انشااللہ ہم جیتیں گے ۔