کراچی کے لوگ خوف کی زندگی بسر کر رہے ہیں ،عوام کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں‘ عبد الستار ایدھی،عوام سے اپیل ہے شہر میں امن قائم کرو، انسان بنو اور انسان بنا ؤتاکہ ہر کوئی پر امن زندگی گزار سکے

بدھ 26 فروری 2014 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ شہر کے لوگ خوف کی زندگی بسر کر رہے ہیں ایسے حالات میں عوام کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد اور پھر بولٹن مارکیٹ تک نکالی جانے والی امن ریلی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری خوف کی زندگی گزار رہے ہیں، جب لوگ صبح اپنے گھروں سے کام کے لئے نکلتے ہیں تو کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ شام کو واپس اپنے گھر پہنچے گا بھی کہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ تو حکومتی عہدیدار ہوں اور نہ ہی پولیس اہلکار میرا کام تو صرف لوگوں کو امن کا پیغام پہنچانا ہے۔عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ شہر میں امن قائم کرو، انسان بنو اور انسان بنا ؤتاکہ ہر کوئی پر امن زندگی گزار سکے۔

متعلقہ عنوان :