مذاکرات کیلئے مرتب تجاویز طالبان کی سیاسی شوری تک پہنچا دی ،امید ہے کہ جلد طالبان کا مثبت جواب آئیگا‘مولانا یوسف شاہ،طالبان اور حکومت کے مذاکرات میں پیدا ہونے والا تعطل ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ کوار ڈی نیٹر طالبان کمیٹی

بدھ 26 فروری 2014 20:21

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) طالبان کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرمولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے مرتب تجاویز طالبان کی سیاسی شوری تک پہنچا دی ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد طالبان کا مثبت جواب آئیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت میں مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، طالبان اور حکومت کے مذاکرات میں پیدا ہونے والا تعطل ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کی سیاسی شوری سے بات کی ہے اورطالبان کی سیاسی شوری تک تجاویز بھی پہنچادی ہیں اور امید ہے طالبان کا مثبت جواب آئے گا۔ یوسف شاہ نے کہا کہ وہ زبان بندی اور جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں۔ کوآرڈی نیٹرکی حیثیت سے طالبان سے رابطے کی ذمہ داری ان کی ہے،مولاناسمیع الحق نے طالبان سے رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :