حکومت آپریشن کاشوق پورا کرلے ،غیر مشروط جنگ بندی نہیں کرینگے‘ کالعدم تحریک طالبان،طالبان کا نقصان کم اور حکومت کا زیادہ ہو گا، حکمران اعداد و شمارجمع کرنے کا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں‘ شاہد اللہ شاہد

بدھ 26 فروری 2014 20:21

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت آپریشن کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے ہم غیر مشروط جنگ بندی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

شاہد اللہ شاہد کا نا معلوم مقام سے جاری اپنے ایک بیان میں کہنا تھا طالبان حکومت کی جانب سے غیر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں، اگر حکومت نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر لے، حکومت نے ہمارے خلاف جنگ شروع کی تو ہم بھی اس کا جواب دیں گے، فوجی آپریشن میں طالبان کا نقصان کم اور حکومت کا زیادہ ہو گا، حکمران اعداد و شمارجمع کرنے کا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔