وزیراعظم کی آمد پر عابد شیر علی پر بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزام پر اپوزیشن مشتعل ہو گئی، وزراء کی گرما گرمی روکنے کیلئے دوڑیں، وزیر اعظم کا عابد شیر علی کو لہجہ دھیما رکھنے کا پیغام پہنچاتے رہے

بدھ 26 فروری 2014 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) وزیراعظم کی قومی اسمبلی ایوان میں موجودگی کے دوران عابد شیر علی کے اراکین اسمبلی پر بجلی چوری الزامات نے اپوزیشن کو مشتعل کردیا ، وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ، ڈار اور سعد رفیق دھیما لہجہ اپنانے کی ہدایت عابد شیر علی کو پہنچاتے رہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں اس وقت حکومتی بنچوں پر کھلبلی مچ گئی جس وزیراعظم کی آمد پر وزیر مملکت پانی و بجلی نے اپوزیشن اراکین کے سوالات پر جذباتی انداز اپنا تے ہوئے اراکین قومی اسمبلی پر بجلی چوری میں ملو ث ہونے کا الزام دھر دیا ۔

جس پر اپوزیشن کے اراکین مشتعل ہو گئے اور وزیر پانی وبجلی کے محکمے کو اس کا ذمہ دار کرا دیا ۔ ایوان میں گرمی گرما ہونے کا وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیا اور وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، زاہد حامد ، اور سعد رفیق کو عابد شیر علی کے پاس دھیما لہجہ اپنانے کیلئے پیغام بھیجا ، وزیر داخلہ ، اسحاق ڈار اپوزیشن کے ردعمل پر وزیر مملکت عابد شیر علی کو جوابات کے لئے ٹپ بھی دیتے رہے ۔