سپیکرکاقومی سلامتی پالیسی پر آئندہ پیر سے بحث کرانیکا اعلان ،تمام اراکین کو پالیسی کی کاپی فراہم کی جائے،سردارایاازصادق

بدھ 26 فروری 2014 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کی پیش کردہ قومی سلامتی پالیسی پر آئندہ پیر سے بحث کرانیکا اعلان کر دیا ۔ تمام اراکین کو پالیسی کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے حکومت کی پیش کردہ قومی سلامتی پالیسی پر آئندہ ہفتے پیر سے بحث کرانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے وزیر داخلہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت دی کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو پالیسی کا ڈرافٹ فراہم کیا جائے تاکہ دو دن میں اراکین پالیسی کا بغور مطالعہ کر کے تجاویز تیار کر سکیں ۔