کراچی: ٹارگٹ کلنگ نے مزید دو افراد کی جان لے لی

بدھ 26 فروری 2014 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2014ء) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نے مزید دو افراد کی جان لے لی۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار کا ملزم پکڑ لیا جبکہ لیاری میں رینجرز اور مسلح افراد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ رینجرز اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد سے جنگ جاری ہے ۔ بلدیہ گلشن غازی میں فائرنگ کر کے منزہ نامی خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مچھر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دوسری طرف کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقابلے کے بعد پولیس نے بھتہ خور ثمرقند کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ثمرقند کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے جبکہ لیاری سینگولین میں رینجرز اور گینگ وار ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سہیل عرف سنی زخمی ہو گیا جبکہ رینجرز نے ناکہ بندی کر کے چھے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :