چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں30 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کریگا

بدھ 26 فروری 2014 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) چین پاکستان میں 2018 تک توانائی کے شعبے میں30 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کرے گا، ملک میں توانائی کے شعبے میں انقلابی منصوبوں سے معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہو نے کی امید ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین سے30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو حقیقت کا روپ دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ گڈنی، تھرکول اور قائد اعظم سولر پارک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری جلد آئے گی اور اب تھر سے کوئلہ نکالنے اور کوئلہ سے بجلی بنانے دونوں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ملتان سکھر موٹروے پر ترقیاتی قرض دینے کے لیے رضا مند ہے اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گے۔ قیمت کے کچھ سینٹ کی وجہ سے بجلی کے منصوبے تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کو معیشت کا20 فیصد تک پہنچائیں گے اور مئی میں سرمایہ کاری کی بین الاقوامی کانفرنس کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :