حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے بیک ڈور رابطے، طالبان کا مثبت جواب
بدھ 26 فروری 2014 17:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے حکومت کی شرائط کا مثبت جواب دیا ہے۔ بظاہر حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں لیکن دو روز پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار سے دونوں کمیٹیوں کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔میٹنگ میں وزیر داخلہ کا اصرار تھا کہ طالبان جنگ بندی کا اعلان کریں اور دہشت گرد گروپوں سے ناطہ توڑیں۔
(جاری ہے)
وزیر داخلہ کے اصرار پر طالبان کمیٹی نے دو روز کا وقت مانگتے ہوئے مثبت جواب کی یقین دہانی کرائی تھی۔آج طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے جو مثبت بیان آیا ہے، وہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں طالبان کی کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے سیاسی شورٰی سے رابطہ کیا ہے جس میں مذاکرات جاری رکھنے کا اشارہ دیا گیا ہے تاہم اُنہوں نے حکومت سے ایک مطالبہ بھی کیا۔مولانا یوسف شاہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مولانا سمیع الحق کے عمرے سے واپسی پر مذاکرات میں بریک تھرو ہوگا۔انہوں نے فریقین سے سیز فائر کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.