آئندہ مالی سال سندھ میں نیا پراپرٹی ویلیو ایشن سروے کرایا جائیگا،مراد علی شاہ

بدھ 26 فروری 2014 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سندھ میں نیا پراپرٹی ویلیو ایشن سروے کرایا جائیگا۔ ریونیو وصول کرنیوالے تمام ادارے کمپیوٹرائز کئے جائینگے۔ وزارت خزانہ سندھ، آئی بی اے اور عالمی بینک کے اشتراک سے سندھ میں ٹیکسیشن فورم کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا کہ فرسودہ نظام کی وجہ سے ٹیکس چوری ہو رہا ہے جسے روکنے کیلئے جولائی تک تمام اداروں کو کمپیوٹرائزکیا جارہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ٹیکس وصولی تین سالوں میں 200 ارب تک بڑھائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سندھ میں پراپرٹی کی اصل قیمت کا نیا سروے کیا جائیگا۔ حکومت سندھ کے مشیر شبر زیدی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے آٹومیشن پر جانا لازمی ہے۔ چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ تاشفین نیاز نے کہا کہ رواں مالی سال 25 فروری تک خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 24 ارب 56 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :