ذائقے اور معیار کے لحاظ سے بہتر ہونے کے باوجود پاکستانی کینو کا یورپی منڈیوں میں شیئر .1 فیصد سے بھی کم

بدھ 26 فروری 2014 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) یورپی منڈیوں میں سپین اور موروکو کے بغیربیجوں والے کینو کے مقابلے میں پاکستانی کینو ذائقے اور معیار میں کئی بہتر ہونے کے باوجود اس کا مارکیٹ شیئر .1 فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان کینو کی پیداوار میں دنیا کا بارہواں بڑا ملک ہے جہاں 95 فیصد کینو کی پیداوار ہوتی ہے۔ یورپی ممالک میں پاکستانی کینو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی مارکیٹ اپنے حجم کے لحاظ سے پاکستانی پھلوں اورسبزیوں کیلئے بہت پرکشش ہے۔ تاہم یورپ میں پاکستانی کینوکا مارکیٹ شئیراعشاریہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ کینو کی برآمدات میں اکثرحفظان صحت کے معیار کونظر انداز کر دیا جاتا ہے جس کے باعث کینو کی برآمدات تعطل کا شکار رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرحکومت اور بیرون ملک پاکستان ٹریڈ آفیسزتعاون کریں تو کینو کی بلاتعطل ترسیل ممکن بنائی جاسکتی ہے۔