پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کااہم اجلاس کل ہوگا

بدھ 26 فروری 2014 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کااہم اجلاس ( جمعرات ) پی سی بی ہیڈ کواٹر ز لاہورمیں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت انتظامی کمیٹی کے چےئرمین نجم سیٹھی کریں گے ۔اجلاس میں کمیٹی کے گیارہ ارکان شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

چےئرمین نجم سیٹھی سابق چےئرمینوں اور سابق کرکٹر ز سے اپنی مشاورت کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر حتمی فیصلہ بھی متوقع ہے اور ر اشد لطیف کو اینٹی کرپشن یونٹ کا سربراہ بنانے اور پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کے استعفیٰ منطور کرنے یانہ کرنے پرحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔