امریکہ کے بعد پاکستان کے پاس سب سے زیادہ 26خفیہ ایجنسیاں ہیں ‘ وزیر داخلہ

بدھ 26 فروری 2014 15:21

امریکہ کے بعد پاکستان کے پاس سب سے زیادہ 26خفیہ ایجنسیاں ہیں ‘ وزیر ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایوان کو آگاہ کیا کہ مجھے بھی تعجب ہوا ہے اور آپ کو بھی ہوگا کہ امریکہ کے بعد پاکستان ایسا ملک ہے جسکے پاس 26خفیہ ایجنسیاں ہیں لیکن ان کا آپس میں کوارڈی نیشن نہیں ۔

(جاری ہے)

رابطوں کو موثر کرنے کیلئے وزارت داخلہ کے ماتحت تمام خفیہ ایجنسیوں کا جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جارہا ہے ۔