صوابی انٹر چینج کے قریب طالبان کمانڈر قاری انس گرفتار

بدھ 26 فروری 2014 15:02

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب طالبان کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر قاری انس کی صوابی انٹر چینج کے قریب موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران موٹروے کے قریب موجود طالبان کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ قاری انس کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے اور وہ پولیس کو متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔ طالبان کمانڈر کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :