پاک بحریہ کا سمندر میں مختلف میزائلوں کا کامیاب تجربہ

بدھ 26 فروری 2014 14:22

پاک بحریہ کا سمندر میں مختلف میزائلوں کا کامیاب تجربہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء)پاک بحریہ کا کھلے سمندر میں مختلف میزائلوں کا کامیاب تجربہ ، میزائل فائرنگ کے دوران سطح سمندر سے سطح سمندر اور فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائلوں کی آزمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آزمائشی فائرنگ میں پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر اور فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ نے حصہ لیا۔

فائر کئے گئے تمام میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کھلے سمندر میں میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ایڈمرل سندیلہ نے میزائلوں کے کامیاب تجربہ پر نیول فلیٹ کو سراہا اور کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے پر زور دیا۔