ایف سی اہلکاروں کی لاشوں پر امن کا محل کھڑانہیں کر سکتے ،خرم دستگیر
بدھ 26 فروری 2014 13:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہاہے کہ مذاکرات میں حکومتی سنجیدگی نہ دکھانے کے طعنے دینے بند کیے جائیں، ایف سی اہلکاروں اورکراچی پولیس کے جوانوں کی لاشوں پر امن کا محل کھڑانہیں کرسکتے،ڈرون حملے بند ہونے کے باجود طالبان کی مہلک کارروائیاں جاری ہیں، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،ہمیں طالبان کو بیرونی فنڈنگ سے روکنا اوراپنی سرحدوں کو محفوظ بناناہوگاتب ہی ملک میں امن وامان کی صورتحال میں کچھ بہتری آئیگی،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہاکہ ہم آج بھی مذاکرات کے حق میں ہیں جو گروپ ہم سے مذاکرات کریں گے ان سے مذاکرات کئے جائیں گے لیکن جو لوگ مذاکرات نہیں چاہتے اور وہ جس زبان میں ہم سے بات کریں گے ان سے اسی زبان میں بات کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے جلد بازی نہیں کرنا چاہتے، اس معاملے کو ہر پہلو سے دیکھ رہے ہیں ،حکومت کی ترجیحی ہے کہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں،انہوں نے کہاکہ اگر شدت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع کیاجاتاہے تو اس کو جنگ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہاں پرکوئی مخالف فوج نہیں ہے یہ اسلام کی جنگ نہیں ہے اورنہ ہی امریکا مخالف ردعمل ہے،یہ چند لوگ ہیں جو زمین کے ٹکڑے کیلئے پاکستان کے عوام کی جان لے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے بند ہونے کے بعد بھی طالبان اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں مطلب یہ ہواکہ طالبان کو ڈرون حملوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے اعلان کے بعد ڈرون حملے بند ہوگئے لیکن طالبان اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،وفاقی وزیر نے کہاکہ ایف سی اہلکاروں اورکراچی پولیس کے جوانوں کی لاشوں پر امن کا محل کھڑانہیں کیاجاسکتا،خرم دستگیرنے کہاکہ طالبان کے لیے حکومت کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ کھلاہے ،پاکستانی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ ہمیں طالبان کو بیرونی فنڈنگ سے روکنا ہوگا،اپنی سرحدوں کو محفوظ بناناہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.