ڈرامہ فلم”واکنگ وِد دی اینیمی“کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 26 فروری 2014 13:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء)آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار سر بین کنگسلے کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم”واکنگ وِد دی اینیمی“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار مارک شمڈکی اس فلم میں سر بین کنگسلے کے علاوہ جوناس آرم اسٹرانگ،سائمن کنز،ہیناٹوئنٹن،سائم ڈیوٹن اور مارک ویلز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مارک شمڈ،رینڈی اور کرسٹوفر ولیمز کی مشترکہ پروڈکشن مین بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگِ عظیم میں اپنے فیملی سے بچھڑنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جونازی آفیسر کا بھیس بدل کر ناصرف اپنے گھر والوں کے بارے میں بلکہ دیگر پوشیدہ راز بھی جان لیتا ہے۔

ایکشن،سسپنس اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم"واکنگ وِد دی اینیمی لبرٹی اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال25اپریل کوامریکا سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔