اسپیکر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیر اعظم ایوان میں موجود

بدھ 26 فروری 2014 12:15

اسپیکر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیر اعظم ایوان میں موجود

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے،قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہیں۔آج کے ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کریں گے۔حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قومی سلامتی پالیسی پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کی جانب رد عمل کا اظہار کیا جائے گا۔