رینٹل پاور کیس،راجہ پرویز اشرف کو عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

بدھ 26 فروری 2014 11:35

رینٹل پاور کیس،راجہ پرویز اشرف کو عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ۔ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے استدعا کی کہ راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے ۔ آج سرکاری گواہ یوسف جوئیہ پر جرح مکمل کر لی گئی ۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی ۔ عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث راجہ پرویز اشرف عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے تاہم جب ضروری ہو گا تو راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہونگے۔

متعلقہ عنوان :