اے آر وائی گروپ کے بانی و چیئرمین عبدالرزاق یعقوب کی نماز جنازہ مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے باہر ادا کردی گئی، جنازہ میں صحافیوں، تاجر رہنماؤں، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، صدر ، وزیر اعظم ، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عبدالرزاق یعقوب کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی

منگل 25 فروری 2014 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) اے آر وائی گروپ کے بانی و چیئرمین اور معروف تاجر و سماجی رہنما عبدالرزاق یعقوب کی نماز جنازہ منگل کی شام مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے باہر ادا کردی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین علامہ مفتی منیب الرحمان نے پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر صغیر احمد، رؤف صدیقی، عبدالرشید گوڈیل، حاجی اقبال یعقوب، حاجی عبدالرؤف یعقوب، محمد سلمان اقبال، شعیب جان محمد، شرف الدین میمن، آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن، زبیر موتی والا، معروف صنعتکار یحییٰ پولانی، راشد ربانی، وقار مہدی، سابق ٹاؤن ناظم فاروق فاریہ، انیس فتانی، عبدالرزاق ویانی، حاجی جان محمد، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، وائس چیئرمین محمد کاشف صابرابی، اسماعیل لال پوریہ، سلمان صابرانی، فہیم احمد نوری، عبدالکریم مینگھانی،صدیق لاکھانی، مفتی سہیل رضا امجدی، خلیل وارثی، وسیم بادامی، شاہد مسعود کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، تاجر رہنماؤں، وکلاء، اساتذہ، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے عبدالرزاق یعقوب کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔