کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے باوجودقتل وغارت جاری، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت مزید4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے

منگل 25 فروری 2014 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) شہرقائد میں ٹارگیٹڈآپریشن کے باوجودقتل وغارت پر قابونہیں پایا جاسکا ہے ،منگل کو فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت مزید4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں سرچ آپریشن کے متعدد ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے عالم پرائڈ کے قریب نوجوان کی بوری بند لاش ملی ۔

لاش کی شناخت 20سالہ عامر ولد سلیم کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق مقتول کو 20فروری کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے تھے ۔تشدد کے بعد نوجوان کو قتل کرکے لاش مذکورہ جگہ پر پھینک دی ۔مقتول نیو کراچی مکان نمبر L-80پاور ہاوٴس کا رہائشی اور فرنیچر کا کاروبار کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

سے ایک شخص کی بوری بندلاش برآمدہوئی ہے،پولیس کے مطابق مقتول کو گلا دبا کر مارنے کے بعد بوری میں ڈالا گیا ہے۔

کلاکوٹ تھانے کی حدود 8چوک لیاری میں مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 65سالہ سید صفدر علی ولدسید فدا حسین ہلاک ہوگیا۔شارع نور جہاں تھانے کی حدود بلاک ڈی اسلم مارکیٹ میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پی سی او پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا ۔مقتول کی شناخت 35سالہ مراد گل ولد خستہ گل کے نام سے ہوئی ۔مقتول نارتھ ناظم آباد بلاک کیو مکان نمبر D-203کا رہائشی تھا ۔

اتحاد ٹاوٴن تھانے کی حدودگلشن غازی G-7بس اسٹاپ کے قریب پولیس خاتون کی لاش کو دفنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان خفیہ طریقے سے 70سالہ خاتون گلاب جان زوجہ امیر افضل کو دفنارہے تھے ۔پولیس کے مطابق ملزمان مقتولہ کا بیٹاعرفان اور نواسہ سلیم ہیں ۔ملزمان نے جائیداد کے تنازعے پر اپنی ماں اور نانی کو گلا دباکر قتل کیا ،جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے ہوئی ہے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ایف سی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ان واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔ کریم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے انتہائی مطلوب افراد سمیت متعدد مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ رینجرز نے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، سرچ آپریشن میں رینجرز کے کے9 یونٹ اور خواتین سرچر سمیت 1000 اہلکاروں نے حصہ لیا اور آپریشن کے دوران ایم پی آر کالونی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، ملزمان پولیس کو سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :