کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکت کی تصدیق کردی،خلا پر نہیں ہو سکتا ،خفیہ ایجنسیوں نے قتل کروایا، خفیہ ایجنٹوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنادیں گے‘ ترجمان شاہد اللہ شاہد

منگل 25 فروری 2014 20:36

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی فائرنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے طالبان کے اہم کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں درگہ منڈی میں قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

عصمت اللہ شاہین کے قتل سے طالبان تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ طالبان کے لئے ان کی ہلاکت کا خلا پر کرنا مشکل ہوگا تاہم ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عصمت اللہ شاہین کو خفیہ ایجنسیوں نے قتل کروایا، خفیہ ایجنٹوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنادیں گے۔واضح رہے کہ سوموار کے روز میرانشاہ بازار سے کچھ دور دتہ خیل روڈ پر درگہ منڈی کے قریب عصمت اللہ شاہین گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ساتھیوں اور ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد عصمت اللہ شاہین کو طالبان کا قائم مقام سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا۔