کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں55ارب31کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 214.20پوائنٹس کمی سے 25559.61پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 25 فروری 2014 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 25700اور 25600کی نفسیاتی حد وں سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں55ارب31کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت20.02فیصد کم جبکہ71.38فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴکے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25528کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 25800کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔

(جاری ہے)

تاہم ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 214.20پوائنٹس کمی سے 25559.61پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے83کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ 262کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں55ارب 31کروڑ 82لاکھ 52ہزار9روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر62کھرب25ارب 52کروڑ48لاکھ 68ہزار 765روپے ہوگئی ۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں 22کروڑ 66لاکھ 62ہزار 20شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں5کروڑ67لاکھ 66 ہزار320شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت130.00روپے اضافے 4794.00روپے،فضل ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 27.00روپے اضافے 582.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 128.00روپے کمی سے 8869.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت85.00روپے کمی سے 2890.00روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں5کروڑ25لاکھ 15ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 33پیسے کمی سے57پیسے اور لافریج پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ61لاکھ 32ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 23پیسے کمی سے11.32پیسے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 108.99پوائنٹس کمی 18645.76پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس88.20پوائنٹس کمی سے 42502.08جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس169.72پوائنٹس کمی 19099.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔