شامی باغیوں کیلئے سعودی عرب کے پاکستان سے اسلحہ خریدنے کی خبریں بے بنیاد ہیں‘ ترجمان دفتر خارجہ ،سعودی ولی عہد نے اپنے دورہ کے دوران اسلحہ خریدنے میں کسی بھی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی‘ تسنیم اسلم

منگل 25 فروری 2014 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان نے شامی باغیوں کیلئے سعودی عرب کے پاکستان سے اسلحہ خریدنے کی خبروں کوبے بنیاد اور من گھڑت قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے دورہ اسلام آباد کے دوران شامی باغیوں کو مسلح کرنے کے لئے پاکستان سے اسلحہ خریدنے میں کسی بھی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو اس طرح کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی اس میں کوئی حقیقت ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ سعودی حکومت شام میں سرکاری فوج سے برسرپیکار باغیوں کو مسلح کرنے کے لئے پاکستان سے ٹینک شکن راکٹ اور طیارہ شکن میزائل خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔