”پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی “ ،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ساڑھے 3گھنٹے سے زائدجاری رہا،ایک الله ،ایک رسولﷺ اور ایک کتاب کو ماننے والے آج فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں‘ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف
منگل 25 فروری 2014 20:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ساڑھے 3گھنٹے سے زائدجاری رہا۔ اجلاس کے دوران پہلے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے کامیاب ترین دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بڑے سرمایہ کاری پیکیج پر چینی قیادت ،حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک الله ،ایک رسولﷺ اور ایک کتاب کو ماننے والے آج فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔تحمل اور برداشت کا مادہ معاشرے میں ختم ہوتا جا رہاہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر رواداری اور برداشت کے جذبات کو فروغ دیں اور معاشرے کو حقیقی معنوں میں فلاحی بنانے کے لئے کام کریں۔(جاری ہے)
اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں نے گوجرانوالہ سیاسی جلوس میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کا سخت نوٹس لیا اور تمام ملزموں کو گرفتار کرایا۔
حکومت کو اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کا سختی سے سدباب کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا ء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک وقوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاو ر کرنے والے ہمارے سروں کے تاج ہیں اورپنجاب حکومت نے پولیس کے شہدا پیکیج کو 30لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کیا ہے تاہم یہ رقم بھی کسی قیمتی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے پنجاب پولیس کی جانب سے شہدا ء پیکیج کو بہتر بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ ہمارا حالیہ دورہ چین میرے سیاسی کیریئر کا اہم ترین دورہ ہے او ر اس دورے کے دوران چین نے تاریخی سرمایہ کاری پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قوم کے اعتماد پر پورا اترنا ہے اور68سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔ وزیر قانون رانا ثناء الله نے وزیراعلی کے دورہ چین کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہاکہ پوری قوم میں ایک امید کی کرن پید ا ہوئی ہے ۔آپ کا یہ دورہ انتہائی حوصلہ افزاء تھا اور چین کے صدر او روزیراعظم نے جس محبت او رخلوص کا اظہار کیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.