سندھ اسمبلی،تاخیر سے پہنچنے پر وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کو اجلاس سے باہر نکال دیا

منگل 25 فروری 2014 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) ہم سندھ کابینہ کے اجلاس میں تاخیر سے پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہمیں اجلاس سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف سندھ کے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس دیر سے چلا تھا۔ سندھ کابینہ کا اجلاس شام ساڑھے تین بجے شروع ہوا اور ہم ساڑھے چار بجے پہنچے۔ ہمیں نہ صرف ڈانٹ پڑی بلکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس سے نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :