پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تاریخ سازسرمایہ کاری پیکیج پر چینی قیادت،حکومت اورعوام کے ساتھ اظہار تشکرکی قرارداد کامتن

منگل 25 فروری 2014 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صدر مملکت کی معیت میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے حالیہ تاریخ ساز اور کامیاب ترین دورہ چین کے دوران بہت بڑے سرمایہ کاری کے پیکیج پر چین کی قیادت،حکومت اورعوام کے ساتھ اظہار تشکر کی قرارداد منطور کی گئی۔

(جاری ہے)

اظہار تشکر کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس چین کی لیڈر شپ،حکومت اور عوام کے لیے انتہائی ستائش اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے صدر اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو برادر ہمسایہ ملک چین کی طرف سے صدر ممنون حسین اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حالیہ دورے میں تاریخی سرمایہ کاری پیکیج پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ چین کی طرف سے جو بڑا سرمایہ کاری پیکیج پیش کیا گیا ہے وہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کی محنت، گڈگورننس اور شفافیت کے باعث ممکن ہوسکاہے۔

کابینہ کا یہ اجلاس اس بات پر مکمل اعتماد اور عزم کا اظہارکرتا ہے کہ اس خصوصی پیکیج پر بھرپور عملدرآمد ہوگا اور پاکستان اور صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :