بعض ملکی اور غیر ملکی این جی اوز پاکستان میں ممنوعہ علاقوں کے قریب سروے کررہی ہیں‘ خفیہ اداروں کا انکشاف،پانی اورمٹی کے نمونے ممکنہ طورپر دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں،سروے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مراسلہ

منگل 25 فروری 2014 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض ملکی اور غیر ملکی این جی اوز پاکستان میں ممنوعہ علاقوں کے قریب سروے کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ یہ این جی اوز ممنوعہ علاقوں سے پانی اورمٹی کے نمونے حاصل کرکے تجزئیے کیلئے ڈونر ممالک کو بھیج رہی ہیں ،غیر ملکیوں کا پاکستان کے ممنوعہ علاقوں میں سروے کرنا سیکورٹی رسک ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانی اورمٹی کے نمونے ممکنہ طورپر دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملکی اورغیر ملکی این جی اوز کو ممنوعہ علاقوں میں سروے کی اجازت ہرگزنہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :