اسلام آباد، عدالت کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم تین طالبات کو تین دن میں کمرا خالی کرنے کا حکم ،طالبات کے وکیل نے عدالتی فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

منگل 25 فروری 2014 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) ایڈیشنل سیشن عدالت نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم تین طالبات کو تین دن میں کمرا خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج رفاقت اعوان نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل میں مقیم 3 طالبات کے حکم امتناعی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے طالبات کی جانب سے حاصل کیا گیا حکم امتناعی ختم کردیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تینوں طالبات 3 روز میں کمرہ خالی کرکے اس کی چابیاں ہاسٹل انتظامیہ کے حوالے کردیں جبکہ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ بھی طالبات کے سامان کی منتقلی کے دوران کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔دوسری جانب طالبات کے وکیل نے عدالتی فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ تینوں طالبات کو اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی انتظامیہ نے نکال دیا تھا تاہم انہوں نے اس سلسلے میں حکم امتناعی لے رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :