پنجاب میں سوائن فلو کا کیس سامنے آ گیا

منگل 25 فروری 2014 18:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2014ء) پنجاب میں سوائن فلو کا کیس سامنے آ گیا 25 سالہ فرح ابرار میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق پچیس سالہ فرح ابرار کو سوائن فلو کے باعث نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا جہاں اس کے خون کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیجے گئے جہاں سے سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضہ فرح ابرار کو الگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو بھی خصوصی کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :