پمز ملازمین کا ہسپتال کو یونیورسٹی بنانے کیخلاف شدید احتجاج

منگل 25 فروری 2014 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو شہید ذوالفقار علی میڈیکل یونیورسٹی بنائے جانے کیخلاف ہسپتال عملے کی ہڑتال آج بھی جاری ، مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پمز ملازمین ہسپتال کو یونیورسٹی بنائے جانے کیخلاف احتجاجاٍ کام چھوڑ کر باہر آ گئے اور بھرپور احتجاج کیا ۔ ملازمین نے کارڈیالوجی سینٹر، چلڈرن ہسپتال، ایم سی ایچ اور او پی ڈی بند کر دی گئی جس کے بعد مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پمز کو شہید ذوالفقار علی میڈیکل یونیورسٹی سے الگ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :