پی ٹی اے کی بلک ایس ایم ایس روکنے کیلے پالیسی تیار

منگل 25 فروری 2014 17:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پی ٹی اے نے بلک ایس ایم ایس روکنے کے لیے پالیسی تیار کر لی ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پندرہ منٹ میں دو سو موبائل پیغامات بھیجنے پر ایس ایم ایس سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سروس بند ہونے کے بعد بیان حلفی جمع کرانے پر صرف ایک بار سروس بحال کی جائے گی۔ دوسری مرتبہ ذیادہ موبائل پیغامات بھیجنے پر موبائل کنکشن سے ایس ایم ایس سروس مستقل طور پر بند کر دی جائے گی۔ پی ٹی اے نے یہ فیصلہ ان چاہے ایس ایم ایس روکنے کے لیے کیا۔

متعلقہ عنوان :