ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف

منگل 25 فروری 2014 17:00

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپیئن پاکستان کو جیت کے لئے 297 رنز کا ہدف دیا ہے۔بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے خان صاحب عثمان علی خان اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 296 بنائے۔

(جاری ہے)

بیٹنگ کے دوران سری لنکا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب کوسال پریرا 14 رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد لاہیرو تھری مانے اور کمارا سنگا شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 189 رنز پر لے گئے۔ دونوں کے درمیان 161 رنز کی شراکت قائم ہوئی، کمارا سنگا کارا بھی 67 رنز بنا کر عمر گل کا شکار بنے جب کہ لاہیرو تھری مانے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 102 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ٹاس جیت کر سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے اور پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ سلو دکھائی دے رہی ہے، وکٹ کس حد تک ساتھ دے گی اس کا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :