عدالت کا بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد کی طالبات کو 3 دن میں کمرا خالی کرنے کا حکم

منگل 25 فروری 2014 16:39

عدالت کا بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد کی طالبات کو 3 دن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ایڈیشنل سیشن عدالت نے بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم 3 طالبات کو 3 دن میں کمرا خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج رفاقت اعوان نے بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل میں مقیم 3 طالبات کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے یونی ورسٹی انتظامیہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے طالبات کی جانب سے حاصل کیا گیا حکم امتناعی ختم کردیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تینوں طالبات 3 روز میں کمرہ خالی کرکے اس کی چابیاں ہاسٹل انتظامیہ کے حوالے کردیں جبکہ اس دوران یونی ورسٹی انتظامیہ بھی طالبات کے سامان کی منتقلی کے دوران کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔دوسری جانب طالبات کے وکیل نے عدالتی فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ تینوں طالبات کو اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی انتظامیہ نے نکال دیا تھا تاہم انہوں نے اس سلسلے میں حکم امتناعی لے رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :