ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، کل اور پرسوں ایک ایک میچ کھیلا جائیگا

منگل 25 فروری 2014 16:21

فتح اللہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2014ء میں بدھ اور جمعرات کو ایک ایک میچ کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جبکہ (کل) کھیلے جانیوالے میچ میں افغانستان اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی ۔ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کے حصول کیلئے دفاعی چمپئن پاکستان سمیت بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں کوشاں ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 8 مارچ کو کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :