چینی کی قیمت میں چار روپے فی کلو اضافہ

منگل 25 فروری 2014 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء )اوپن مارکیٹ میں چینی 4روپے فی کلو مہنگی ہوگئی جسکے بعدپرچون میں قیمت 56 فی کلوتک پہنچ گئی ۔ شہر کی بڑی تجارتی منڈی میں 100کلوگرام بوری 400روپے اضافے کے بعد 5200روپے کی ہوگئی ۔