مذہبی تہوار شو راتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے ہندویاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے

منگل 25 فروری 2014 16:17

لا ہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ہندودھرم کے مذہبی تہوار شو راتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے ہندویاتریوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا ۔ واہگہ بارڈ پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی نے وفد کا استقبال کیا ۔ ہندو یاتری واہگہ بارڈر سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب روانہ ہو گئے اور آج ( بدھ ) کو شوراتری کا تہوار منانے کے لیے کٹاس راج مندر دسٹرکٹ چکوال جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری شرائزخالد علی نے بتایا کہ ہندو یاتریوں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت مکمل ہیں ،رینجرز اور پولیس کی خصوصی نفری بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اس موقع پررہائش،طعام ، میڈیکل ڈسپنسری،منی ایکسچینج اور ٹیلی فون بوتھ کے انتظامات بھی موجود ہیں۔ شیڈول کے مطابق ہندو یاتری آج ( بدھ ) کو شوراتری کا تہوار منانے کے لیے کٹاس راج مندر دسٹرکٹ چکوال جائیں گے، کل ( جمعرا ) کو کٹاس راج مندر میں ماہا شوراتری اور ہولی باتھ کی تقریب ہو گی۔ ہندو یاتری یکم مارچ کو لاہور واپس آئیں گے اور 2مارچ کو کرشنا مندرکا دورہ کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اسکے بعد3مارچ کوبراستہ واہگہ بارڈر بھارت واپس چلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :