عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا

منگل 25 فروری 2014 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 53ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریدای کے رجحان کے باعث فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1336 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا جہاں 10 گرام سونا428 روپے اضافے سے 45ہزار 428 روپے کا ہوگیا اور فی تولہ سونے کی قیمت بھی 600 روپے مہنگی ہوکر 53 ہزار روپے پرآگئی۔