سٹیٹ بینک نے پاکستان کی اسلامی بینکاری صنعت کیلئے پانچ سالہ سٹرٹیجک پلان 2014 تا 2018 جاری کردیا

منگل 25 فروری 2014 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) سٹیٹ بینک نے پاکستان کی اسلامی بینکاری صنعت کیلئے پانچ سالہ سٹرٹیجک پلان 2014 سے 2018 جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک میں جاری دو روزہ ورکشاپ میں بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا آغاز 2001ء میں ہوا اور آج ملک کے بینکاری نظام میں اسلامی بینکاری کا حصہ 12 فیصد تک پہنچ گیا ہے 19 اسلامی بینکاری ادارے ملک بھر میں 1300 سے زائد برانچوں کے ذریعے اسلامی بینکاری کی مصنوعات اور خدمات فراہم کررہے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سٹرٹیجک پلان 2014ء تا 2018ء کا مقصد اسلامی بینکاری کیلئے ایک متفقہ سمت کا تعین کرنا ہے تاکہ ترقی کی موجودہ رفتار بڑھے۔ منصوبے کے اہم شعبے میں سازگار پالیسی ماحول بنانا، شریعہ گورننس اور نفاذ،آگاہی اور صلاحیت بڑھانا اور منڈی کی ترقی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :